اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس میں علماء کونسل کے سربراہ نے کہا ہےکہ مسلمان سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حسن شلغومی نے جو فرانس میں ائمہ جماعات یونین کے سربراہ ہیں، فرانسیسی مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ رویے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پیرس میں ایک ہفتہ روزہ اخبار کے دفتر پر دہشتگردانہ حملے کو مسلمانوں سے جوڑنے کی بابت خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس طرح کے اقدامات کے خلاف ہیں اور یہ مسلمان ہیں جو اس وقت دہشتگردی کا شکار ہیں۔ادھر فرانس کی اسلامی تنظیموں نے خطباء مساجد سے اپیل کی ہےکہ پیریس میں شارلی ابدو نامی جریدے کے دفتر پر حملے کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ دہشتگردی اور تشدد کی بھی مذمت کریں۔ واضح رہے پیرس میں شارلی ابدو جریدے کے دفتر پر حملے میں بارہ افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد فرانس میں مسلمانون کے خلاف نسلی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوچکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲